25 اگست 2019 - 08:23
روان سال میں 3 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا جائے گا: ایرانی وزیر توانائی

ایرانی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ روان سال کے آخر تک ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت میں3 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوگا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات رضا اردکانیان نے گزشتہ روز ایران کے ایک ٹی وی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے گزشتہ سال کے دوران ملک کے 12 صوبوں میں 15نئے پاور پلانٹس کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم روان سال کو بجلی کی پیداواری صلاحیت میں3 ہزار میگاواٹ اضافہ کر سکتے ہیں.


/129